گورنر سندھ کی تبدیلی پر متحدہ اپنی غلطیوں پر نظر ڈالے ،اسلم فاروقی
کراچی (این این آئی)محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر اپنی غلطیوں پر نظر ڈالنا چاہیے ۔۔
اور اس کے ازالے کے لیے سنجیدہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر ایم کیو ایس سی کے ذمہ دار رشید فضل اور اصضر اسرافیل سے ملاقات کے دوران کیا۔ اسلم خا نے کہا کہ متحدہ پاکستان کی غلطیوں کا خمیازہ صرف متحدہ کو ہی نہیں بلکہ تمام بانیان پاکستان کی اولادیں بھگت رہی ہیں، تاہم اب بھی وقت ہے کہ متحدہ پاکستان اپنی غلطیاں دہرانے کے بجائے غلطیوں سے سبق سیکھے۔