میراگھر المصطفیٰ یتیم خانہ میں ختم قرآن کی محفل کاانعقاد
کراچی (این این آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کورنگی میں قائم یتیم بچوں کاادارہ میراگھر المصطفیٰ میں تروایح میں ختم قرآن کی محفل کاانعقادہوا۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حنیف طیب نے شرکت کی۔
قرآن سنانے والے حافظ محمد ظہیر، حافظ عاشق حسین،حافظ فاسون شاہ،حافظ عبدالعزیزشجاع کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات وتحائف تقسیم کئے ۔حنیف طیب نے کہاکہ قرآن مجید کاپڑھنا، سننااورعمل کر نا اوراس کے مطابق زندگی گزارنا مسلمانوں کے لئے دنیا وآخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے الحمدللہ میراگھرالمصطفیٰ میں رہائش پذیر زیرتعلیم شہزادے بڑی تعدادمیں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اورکررہے ہیں، اسکول پڑھنے والے شہزادے بھی نمایاں پوزیشن لے رہے ہیں۔