سکھر:غریب عوام پارٹی کی منشیات فروشی کیخلاف امن کانفرنس

سکھر:غریب عوام پارٹی کی منشیات فروشی کیخلاف امن کانفرنس

پولیس سرپرستی میں سرعام چرس ، شراب ، گٹکا، ماوا ، آئس فروخت ہو رہی، مقررینسماجی برائیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو پولیس ہراساں کر رہی ہے ، خطاب

سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان غریب عوام پارٹی سکھر کے زیر اہتمام شہر میں سرعام منشیات کی فروخت اور سماجی برائیوں میں اضافے سمیت جھوٹے مقدمات درج کئے جانے کے خلاف امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان غریب عوام پارٹی کے رہنما وقار علی سومرو و دیگر مقررین نے الزام لگایا کہ سکھر پولیس کی سرپرستی میں شہر میں سرعام منشیات ، چرس ، شراب ، گٹکا، ماوا ، آئس فروخت ہو رہی ہے اور اس کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔

پولیس ان سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے بجائے منشیات اور سماجی برائیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے سماجی رہنماؤں کو ہراساں کررہی ہے ، ہم پولیس کے ایسے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم لوگ پر امن سیاسی و سماجی کارکنان ہیں اور شہر کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتے ہیں ، امن کانفرنس میں آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی سکھر ، ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صورتحال کا فی الفور نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں