مچھر کالونی میں آتشزدگی ،بھاری مالیت کا سی فوڈ ، موٹرسائیکل اور سامان خاکستر

مچھر کالونی میں آتشزدگی ،بھاری مالیت کا سی فوڈ ، موٹرسائیکل اور سامان خاکستر

کراچی (این این آئی)مچھر کالونی بنگالی پاڑہ میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سی فوڈ اور ایک موٹرسائیکل جل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی محمدی کالونی بنگالی پاڑہ میں سی فوڈ کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی ، ایدھی کی ایمبو لینسیں ، پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔ایدھی کے رضاکار مظفر کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گھروں میں آگ لگی ہے تاہم موقع پر پہنچ کر دیکھا تو آگ مچھلی اور جھینگے کے گودام میں لگی تھی۔ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق فائرفائٹرز نے ایک گاڑی کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گ پر قابو پالیا گیا۔آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت ک سی فوڈ ، ایک موٹرسائیکل اور دیگر سامان جل گیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم آتش زدگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، مالی نقصان کا فوری طور پر حتمی تخمیہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں