چائلڈ پورنو گرافی کاملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

چائلڈ پورنو گرافی کاملزم  عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 عدالت میں پیشی کے موقع پر این سی سی آئی اے کے تفتیشی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو شکایت موصول ہونے پر گلستانِ جوہر کے علاقے میں واقع ملینیم مال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے برآمد موبائل فونز کا جائزہ لینے پر مبینہ طور پر چائلڈ پورنو گرافی پر مشتمل ویڈیوز ملی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں