گھر میں گیس لیکیج دھماکا، دو خواتین سمیت 3افراد جھلس گئے
کراچی(آئی این پی)شہر قائد کے علاقے پی آئی بی نفیس آباد کے قریب ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت سے گھر کی دیوار بھی گر گئی، جس کے باعث پڑوسی کے بچے بھی زخمی ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ دھماکے کی وجہ گیس لیکج بتائی جا رہی ہے ۔