رکشہ اور موٹر سائیکل نالے میں گرنے سے دو افراد زخمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل نالے میں جا گرے۔۔۔
جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ ہارون ولد دل فراز اور 28 سالہ نجیب اللہ ولد مجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔