چھالیہ کی ترسیل ناکام ، ملزم گرفتار
کراچی(اے پی پی)سعیدآباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرکے مبینہ ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکے میں استعمال ہونے والی چھالیہ کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے ڈیڑھ سو کلو سے زائدچھالیہ برآمد کرلی۔۔۔
سعیدآباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرکے مبینہ ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکے میں استعمال ہونے والی چھالیہ کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے ڈیڑھ سو کلو سے زائدچھالیہ برآمد کرلی۔بدھ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عارف چھالیہ کوونڈے /چارے کی گاڑی میں چھپا کرلارہاتھا۔پولیس نے گرفتارملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔