اسمگل شدہ غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی کارروائی ڈی ایچ اے کراچی میں اسمگل شدہ غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ برآمد ڈی ایچ اے کے علاقے بدر کمرشل کے قریب واقع ایک بنگلے میں اسمگل شدہ شراب کی موجودگی کے بارے میں اطلاع تھی۔۔۔
کسٹمز حکام کے مطابق ٹیم نے نشاندہی کردہ مقام پر کارروائی کرتے ہوئے بنگلے پر چھاپہ مارا۔کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 163 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بنگلے کی مکمل تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران مختلف کارٹنز سے غیر ملکی شراب اور وائن برآمد ہوئی برآمد شراب الماریوں اور کیبنٹس میں چھپا کر رکھی گئی تھی،مجموعی طور پر 725 بوتلیں غیر ملکی شراب اور وائن برآمد ہوئیں،برآمد شدہ سامان کو کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت باقاعدہ ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔