عیدالفطر اخوت اور ایثار کادرس دیتی ہے ،سنی تحریک

عیدالفطر اخوت اور ایثار کادرس دیتی ہے ،سنی تحریک

معاشرتی ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کاعہد کرنا چاہیےمسلمان ظلم و ستم کا شکار ،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ،ثروت قادری ودیگر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے عید الفطر کے موقع پر کنز الایمان مسجد میں نماز عید ادا کی، مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے مقامی عیدگاہ میں نماز ادا کی۔مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بلدیہ ٹاؤن کی مدینہ مسجد میں نماز عید کی امامت کی۔نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی،اور امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ عید الفطر ہمیں باہمی محبت، اخوت،رواداری اور ایثار کا درس دیتی ہے۔

آج کے دن ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم معاشرتی ناانصافیوں کے خاتمے ،بھائی چارے کے فروغ اور اسلامی اقدار کے نفاذ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ضرورت مند افراد کی مدد کریں۔ بلال عباس قادری نے کہا کہ عید کی خوشیاں اس وقت تک مکمل نہیں ہوتیں جب تک ہم انہیں معاشرے کے محروم طبقات کے ساتھ شریک نہ کریں۔اسلام ہمیں مساوات،بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ،اور یہی عید کا حقیقی پیغام ہے ۔انہوں نے عالمی حالات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں