ماتلی:نجی اسپتال میں آپریشن کے دوران خاتون جاں بحق،ورثاء کااحتجاج
ماتلی (نمائندہ دنیا)نجی اسپتال میں آپریشن کے دوران خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ورثاء نے بدین حیدرآباد روڈ پر لاش رکھ کر دھرنا دیا۔۔۔
، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ورثاء سے مذاکرات شروع کردیئے ، تاہم ورثا نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔ ورثاء کا الزام ہے کہ ڈاکٹر راحیلہ بھٹی کی غفلت کے باعث ان کی عزیزاں خاصخیلی جاں بحق ہوئی۔