محراب پور:خسرے کی مبینہ وبا پھیلنے سے 2بچے جاں بحق
محراب پور(نمائندہ دنیا)خان واہن کے نواحی گاؤں غلام نبی سولنگی میں خسرے میں مبینہ مبتلا 6 سالہ دلبر سولنگی ولد شاہ نواز سولنگی اور 5سالہ عائشہ بنت آصف سولنگی سرکاری اسپتال میں علاج کی عدم سہولت کے باعث جاں بحق ہوگئے۔۔۔
، ورثاء آصف سولنگی اور امان سولنگی کے مطابق بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی لگوائے تھے، اچانک طبعیت خرابی پر بچوں کو اسپتال لائے، جہاں علاج کی بہتر سہولیات نہ ملنے پر بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ شہریوں نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وبائی امراض سے بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں۔