حیدر آباد:ممکنہ بارشوں کے پیش نظر محکموں کوانتظامات کی ہدایت

حیدر آباد:ممکنہ بارشوں کے پیش نظر محکموں کوانتظامات کی ہدایت

نکاسی کے لئے تمام پمپنگ اسٹیشن اپنا کام ہرممکن طریقے سے جاری رکھیں، میئرنالوں کی صفائی، جنریٹر کے انتظام سمیت انکا معائنہ بھی کیا جائے ، کاشف شورو

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)میئر کاشف علی شورو کی محکمہ موسمیات کی 24مارچ تا 31مارچ بارشوں کے نئے اسپیل اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی اور چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کے الرٹ رہنے کے احکامات کے تناظر میں بلدیہ اعلی حیدرآباد ، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو انتظامات اور اقدامات کی ہدایت میئر حیدرآباد نے متوقع بارشوں اور تیز ہواؤں کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو ممکن بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران بارش سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے تمام پمپنگ اسٹیشن اپنا کام ہر ممکن طریقے سے جاری رکھیں، بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں جنریٹرز کا استعمال کیا جائے اور تمام اسٹیشنز اپنے اپنے جنریٹرز کی ورکنگ کو چیک کرلیں، نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے برسات کے پانی کی نکاسی کیلئے ڈیزل و پیٹرول انجن لگائے جائیں اور عوام کو بروقت ریلیف دیا جائے ،نالے نالیوں اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ نکاسی بنا کسی رکاوٹ کے تیزی سے جاری رہے اگر کسی علاقے میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیش آئے تو اسکے لئے بھی پیشگی انتظامات کئے جائیں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو تاکید کی کہ گاربیج کے نالے نالیوں یا گٹروں میں جانے سے لائنیں بند ہو جاتی ہیں اور پانی باہر آنا شروع ہو جاتا ہے ۔ لہذا فوری طور پر گاربیج کے ڈھیروں کو لفٹ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں