زیبسٹ وفد کی شاہینہ شیر سے ملاقات خواتین کی ترقی کے امور پرگفتگو

زیبسٹ وفد کی شاہینہ شیر سے ملاقات خواتین کی ترقی کے امور پرگفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے زیبسٹ زیب ٹیک کے وفد نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر، پروگرام منیجر ارشما رمیز اور۔۔۔

 پروگرام کوآرڈی نیٹر نائیلہ پنہور شامل تھیں۔ ملاقات میں خواتین کی فلاح و بہبود، ہنر مندی اور معاشی خودمختاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور خواتین کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دارالامان میں زیب ٹیک اور وومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کی بہتری کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے درمیان اشتراک نہایت اہم ہے ، ہمارا مقصد اسکلز ڈوولپمنٹ پروگرام کے ذریعے مستحق خواتین کو ہنر مند بنا کر خودمختار بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں