دو افراد کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں 2 افراد کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔۔
۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کازوے ندی سے ایک شخص کی کئی روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کیلئے لاش کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر35 سال کے قریب ہے ، جس کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔ بظاہر لاش 7 سے 8 روز پرانی معلوم ہوتی ہے ۔دوسری جانب ملیرسٹی کے علاقے مومن آباد فیز ون میں گھر سے ایک شخص کی 3 روز پرانی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ۔ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے ۔