زائد کرائے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15مارچ سے جاری

زائد کرائے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15مارچ سے جاری

کراچی(اے پی پی)آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایات پر زائد کرائے اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15مارچ سے جاری ہے۔۔۔

 جس میں زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی 74 لاکھ سے زائد کی رقم مسافروں کو واپس دلوا دی گئی ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMPپر درج کروا سکتے ہیں۔ ترجمان نے مزیدکہا کہ کفایت شعاری و ایندھن کی بچت کے پیش نظر12مارچ سے نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک 58ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں