5سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار

5سالہ بچی سے مبینہ زیادتی  کرنے والا پڑوسی گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک آر عثمان غنی کالونی میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔

 پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ میں نارتھ ناظم آباد بلاک آر کا رہائشی اور درزی کا کام کرتا ہوں ، 24 مارچ کی صبح میں گھر میں موجود تھا کہ ساڑھے دس بجے کے قریب میری بیٹی 5 سالہ (ز) گھر پر آئی اور روتے ہوئے بتایا کہ پڑوس میں چھوٹی داڑھی والے شخص نے میرے ساتھ گندی حرکت کی ہے ۔مدعی کے مطابق بچی کے بتانے پر پڑوسی سلمان ولد ظفر حسین کے گھر پہنچا جہاں میری بیٹی نے بھی سلمان کو دیکھتے ہی پہچان لیا جس پر انہوں نے فوری طور پر مدد گار 15 پر کال کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں