اغواء ہونے والی 3سالہ بچی بازیاب، مشکوک شخص گرفتار

اغواء ہونے والی 3سالہ بچی بازیاب، مشکوک شخص گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کلفٹن سی ویو سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی کو پولیس نے بازیاب کرواکے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ سی ویو آنے والی بچی اچانک لاپتہ ہوگئی تھی جس کو اہل خانہ نے تلاش کی مگر کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔والد محمد وسیم نے نے بچی کے اغوا کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے درخشاں تھانے میں تین سالہ وریشی کی گمشدگی کا پرچہ درج کرایا اور بتایا تھا کہ وہ ناظم آباد کا رہائشی ہے ، اپنی فیملی کے ساتھ عید کے تیسرے روز سی ویو آیا اور اس دوران دو بیٹیوں کو پانی میں جانے سے روکنے کے دوران تین سالہ وریشہ لاپتہ ہوئی۔ایف آئی آر میں والد نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وریشہ ساحل پر ریت سے کھیل رہی تھی، واپس آئے تو دیکھا وریشہ موجود نہیں تھی۔ جس کے بعد اُسے بہت تلاش کیا تاہم وہ نہ ملی۔ساؤتھ پولیس نے کیماڑی کے علاقے جیکسن مسان چوک پر کارروائی کرتے ہوئے تین سالہ وریشہ کو بازیاب کرواکے والد کے حوالے کردیا جبکہ وہاں سے ابوبکر نامی مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ بچی ابوبکر نامی شخص کے پاس تھی جس کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے پولیس سے کہا کہ بچی رو رہی تھی جس کی وجہ سے وہ گھر پر لے آیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں