انڈس اسپتال کے ای این ٹی سرجری ویک میں60آپریشنز

انڈس اسپتال کے ای این ٹی سرجری ویک میں60آپریشنز

امریکی ماہرین کی بھی شرکت،ہیڈ اینڈ نیک کینسر کی جدید سرجریز بھی مکملمفت علاج سے بلوچستان کے مریض عمر سمیت درجنوں افراد کی سماعت بحال

کراچی(سٹی ڈیسک)کراچی میں قائم انڈس ہسپتال نے انٹرنیشل لیڈرشب اینڈ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بین الاقوامی ای این ٹی سرجری ویک 2026 میں ایک ہفتے کے دوران 60 پیچیدہ آپریشن کیے ۔اس عمل میں امریکی ماہر سرجنز بھی شریک تھے ۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 13 فروری کے دوران کان، ناک، گلا اور بالخصوص ہیڈ اینڈ نیک کینسر سے متعلق پیچیدہ سرجریز کی گئیں۔عمر کا تعلق صوبہ بلوچستان کے ایک دور دراز علاقے سے ہے ، جہاں صحت کی سہولیات محدود ہیں۔ بچپن ہی سے عمر کو سننے میں دشواری کا سامنا رہا،لیکن وقت کے ساتھ یہ مسئلہ بڑھتا گیا اور اس کی روزمرہ زندگی کو متاثر ہونے لگی۔ لوگوں کی بات سمجھنے میں مشکل اور سماجی دوری یہ سب عمر کی زندگی کا حصہ بنتے گئے ۔اپنی سماعت بحال کرنے کی امید میں عمر نے مختلف اسپتالوں کے چکر لگائے ، مگر مہنگے علاج نے انہیں مایوس کر دیا۔انڈس اسپتال پہنچنے کے بعد عمر کا مفت علاج شروع ہواجہاں ای این ٹی ویک کے دوران امریکہ سے آئے ماہر ڈاکٹرزنے اس کا معائنہ کیا اور جدید طریقہ علاج فراہم کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر نے بتایا کہ مختلف مقامات پر علاج کے لئے گیا ،تاہم مہنگا ہونے کی وجہ سے  علاج نہ کراسکا۔انڈس  اسپتال میں سرجری ویک کا پتہ چلا،یہاں  امریکہ سے آئے ڈاکٹر نے میرا علاج کیا، اب میری سماعت بہتر ہو گئی ہے ۔دوسری جانب انڈس اسپتال کے ای این ٹی سرجن ڈاکٹر آصف علی آرائیں نے بتایا کہ گزشتہ سال اس پروگرام کے دوران 22 سے 25 سرجریز کی گئی تھیں، تاہم اس سال صرف ایک ہفتے میں 60 کامیاب آپریشن مکمل کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں