اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد

اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی  چند گھنٹوں میں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کرلی گئی ۔تین مسلح ملزمان گلستانِ جوہر بلاک 13 سے کار چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

اطلاع ملتے ہی شارعِ فیصل پولیس فوری طور پر متحرک ہوگئی اور ملزمان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا شروع کردی۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے مختلف علاقوں میں مسلسل گاڑی گھماتے رہے، پولیس تعاقب کے باعث ملزمان گاڑی شاہ لطیف کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے چھینی گئی گاڑی کو بحفاظت تحویل میں لے لیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں