نجیب ولی کا پی اینڈ ٹی کالونی گزری روڈ کا دورہ

 نجیب ولی کا پی اینڈ ٹی کالونی  گزری روڈ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے نائب صدر نجیب ولی نے انجمن فلاح بہبود کی دعوت پر پی اینڈ ٹی کالونی گزری روڈ کا۔۔

 اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا اوراسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور سیوریج کی آمیزش کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیکنیکل ٹیم کو پانی اور گٹر کی لائنوں کی مرمت کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پی اینڈ ٹی کالونی گزری روڈ کے مسائل کے حصول کے لئے  کاوشیں جاری ہیں ۔کلفٹن کنٹونمنٹ پی اینڈ ٹی کالونی میں پانی کی تسلسل سے فراہمی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی ،اسٹریٹ لائیٹنگ جیسے مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات متعلقہ ٹیکنیکل عملہ کو دیکر کام شروع کرادیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں