چیتا گینگ کے 2ملزمان پکڑے گئے

 چیتا گینگ کے 2ملزمان پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے کورنگی میں چیتا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے ۔گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ محمد حسین اور۔۔۔

 ساتھی عبدالواحد شامل ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان سے موٹرسائیکل، 3 موبائل فونز اور جعلی سرکاری کارڈ برآمد ہوئی۔نجی سیکیورٹی کمپنی کا بیلٹ اور نقدی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ملزمان کورنگی میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ سرغنہ محمد حسین گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو سکیورٹی اہلکار ظاہر کرتا تھا۔عبدالواحد چوری و چھینا ہوا سامان فروخت کرنے میں ملوث ملزمان کا 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں