بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی لیڈر ، جمیل ضیا

بلاول بھٹو نوجوانوں کے  حقیقی لیڈر ، جمیل ضیا

کراچی (آئی این پی)ٹاؤن چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی جمیل ضیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کا حقیقی دور اُس وقت شروع ہوگا جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی لیڈر اور قوم کی آخری امید ہیں، جو پاکستان کو مسائل کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ بھر میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں