خواجہ سرا پرتشدد کے ملزمان کی عبوری ضمانت

خواجہ سرا پرتشدد کے ملزمان  کی عبوری ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خواجہ سرا کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے مقدمے میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں عبوری ریلیف فراہم کیا۔ ملزمان میں عتیق، نصر، عثمان اور بہادر شامل ہیں، جنہوں نے مقدمہ درج ہونے کے بعد قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ مقدمے کے مطابق 13 تاریخ کو اورنگی ٹاؤن میں ایک فنکشن سے واپسی پر متاثرہ خواجہ سرا کی گاڑی کو روکا گیا، جہاں 10 سے 15 افراد نے اسے زبردستی دوسرے مقام پر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں