جیکب آباد : بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان
جیکب آباد(نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔۔۔
مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش معمول بن چکی، جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے کا کوئی واضح شیڈول نہیں جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔