لاوارث بچی دوران علاج دم توڑ گئی
کراچی (سٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی سے ملنے والی دو لاوارث بچیوں میں سے تیرہ سالہ بچی سول اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق بچی مقدس کی موت ابتدائی طور پر شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے ، تاہم زیادتی کے شبہے سے متعلق میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 17 اپریل کی شب بوٹ بیسن کے علاقے سے دو بہنیں تیرہ سالہ مقدس اور نو سالہ جیرڈ لاوارث حالت میں ملی تھیں، جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کر دیا گیا تھا۔