پریس کلب کے نئے ممبران کے پلاٹس کی جگہ کا دورہ

پریس کلب کے نئے ممبران کے پلاٹس کی جگہ کا دورہ

کراچی(این این آئی)کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان کی سربراہی میں گورننگ باڈی کے ارکان اور سابق صدر سعید سربازی نے پیر کو لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت دیہہ مندرہ میں نئے ممبران کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی جگہ کا دورہ کیا۔

دورے کے بعد وفد نے ایل ڈی اے حکام سے ملاقات کی، جہاں مجلسِ عاملہ کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ولید بشیر اور دیگر افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 639 ممبران کے پلاٹس سے متعلق پی سی ون کابینہ کی منظوری کے بعدحتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں