عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کر دیے ،سیدہ عقربہ فاطمہ

عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کر دیے ،سیدہ عقربہ فاطمہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتِ سندھ نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کر دیے ۔ ترجمان سیدہ عقربہ فاطمہ نے چیف منسٹر پبلک کمپلین سیل کا دورہ کر کے ہیلپ لائنز پر موصول شکایات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے 919 سمیت مختلف سرکاری نمبرز پر آنے والی کالز سنیں اور شہریوں کے مسائل کی تفصیلات حاصل کر کے متعلقہ حکام کو فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کا مؤثر حل اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں