بینائی سے محروم بہن بھائی کو ملازمت نہ دینے پر عملدرآمد رپورٹ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کی جانب سے بینائی سے محروم بہن بھائی کو ملازمت نہ دینے کے معاملے پر دو ہفتوں کے اندر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی معذور کوٹہ کے تحت صائمہ اور مجتبیٰ کو مستقل کرنے کا حکم دے چکی ہے ، تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ دونوں درخواست گزار کے ڈی اے میں کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے تین سے دو سال تک ادارے میں خدمات انجام دیں۔ ان کے مطابق معذور کوٹہ کے تحت دونوں کو مستقل کیا جانا چاہیے تھا۔