نجی بینک سے 60 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

نجی بینک سے 60 لاکھ  روپے لوٹ لیے گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیرآباد منگھو پیرروڈ پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی پڑ گئی، مسلح ملزمان 50 سے 60 لاکھ روپے کیش کاؤنٹر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح ملزمان بینک میں موجود سیف روم کی جانب نہیں گئے اور نہ ہی بینک میں موجود شہریوں سے لوٹ مار کی۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق واردات کے بعد ملزمان بینک کا دروازہ لاک کرکے فرار ہوئے ، مزید شواہد حاصل اور بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق 3 مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے جبکہ واردات کے دوران 2 ملزمان باہر موجود رہے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گارڈ سے اسلحہ چھیننے کے بعد بینک کاؤنٹر سے نقدی لوٹی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں