سندھ کی جٹ برادری کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے ، مقررین
میرپور خاص(ڈسٹرکٹ ڈیسک)میرپور خاص میں جاٹ برادری کا کنونشن ہوا جس میں بڑی تعداد میں جٹ برادری کے اکابرین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر رزاق باجوہ کو جٹ برادری سندھ کا صدر مقرر ہونے پر اکابرین نے پگڑی پہنائی، اور مبارکباد دی۔
اس موقع پر باجوہ برادری کے ڈاکٹر منصور باجوہ، کانوں برادری کے چوہدری امتیاز ، اعجاز رندھاوا، خالد نواز لنگڑیال، احمد رضا باجوہ، پنجاب سے آئے جٹ برادری کے عادل جٹ، اسلم گھمن، اکابرین ذوالفقار باجوہ، اکبر باجوہ، سعد باجوہ، اعظم سنگیڑا، میر زمان جٹ، سردار علی رضا، عرفان جٹ، چوہدری نواز جٹ، سرگودھا سے رکن صوبائی اسمبلی رشید جٹ سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں رزاق باجوہ نے کہا سندھ میں جٹ برادری کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، بلاول زیادتی پر نظر ثانی کریں اور سندھ میں آباد لاکھوں جٹ برادران کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اقدام کریں۔