گلشن اقبال میں گھر میں ڈکیتی

گلشن اقبال میں گھر میں ڈکیتی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال بلاک 6 میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان گھر سے سونا، زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 مجموعی نقصان 40 لاکھ روپے سے زائد بتایا جا رہا ہے ۔متاثرہ شہری کاشف نے پولیس کو بتایا کہ چار مسلح افراد لاک توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا، ملزمان گھر کے مختلف کمروں میں گھس گئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء سمیٹ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں