انٹربورڈ میں ایجنٹ مافیا کے خلاف تحقیقات شروع

انٹربورڈ میں ایجنٹ مافیا کے خلاف تحقیقات شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف تحقیقاتی اداروں نے باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے ، جبکہ سرکاری اداروں نے مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے۔

ذرائع اور موصول ہونے والی شکایات کے مطابق ایجنٹ مافیا سادہ لوح طلبہ اور ان کے والدین سے مختلف تعلیمی امور کے نام پر بھاری رقوم وصول کر رہا ہے ۔ تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ انٹربورڈ کے فیسلی ٹیشن سینٹر کو مافیا نے اپنی آماجگاہ بنا رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ و والدین سے فارم بغیر لائن میں جمع کروانے کے عوض بھی بھاری رقم لی جاتی ہے ، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں