نااہلی،کرپشن اور بدانتظامی کانام پیپلز پارٹی ، منعم ظفر

نااہلی،کرپشن اور بدانتظامی کانام پیپلز پارٹی ، منعم ظفر

پیپلز پارٹی اپنا ایک ٹاؤن بھی جماعت کے 9 ٹاؤنز کے سامنے پیش نہیں کرسکتی ماڈل ٹاؤن میں1000 سڑکوں و گلیوں کے تعمیراتی منصوبے کے افتتاح پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع ائر پورٹ محمد اشرف اور وائس ٹاؤن چیئر مین ماڈل کالونی فیصل باسط کے ہمراہ پیر کوٹاؤن کے تحت 1000نئی سڑکوں و گلیوں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کی جانب سے 1000سڑکوں کی تعمیر اور ٹاؤن کو ماڈل بنانے کے عزم پر جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے لائق تحسین ہیں، ہمارے نمائندوں نے ان نامساعد حالات کے باوجود عوامی خدمت کر کے امید کی شمع روشن کی ،ماڈل ٹاؤن میں 44کلو میٹر سڑکیں و گلیاں تعمیر کی ہیں، دعوے سے کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اپنا ایک ٹاؤن بھی جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کے سامنے پیش نہیں کرسکتی کیونکہ جہاں رشوت اور کرپشن کابازار گرم ہوتو وہاں ترقیاتی کام کیسے ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نااہلی،کرپشن اور بدانتظامی کانام پیپلز پارٹی ہے ، جماعت اسلامی نے ڈھائی سال کے مختصر وقت میں اپنے 9ٹاؤن میں 236پارکس بحال کیے، 142000 اسٹریٹ لائٹس لگائی ہیں،اوپن ایئر جم،روڈ سائیڈ جنگل کا تصور پیش کیا،69سرکاری اسکولوں کو ماڈل اسکول بنایا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے ادوار میں کراچی میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ۔کے فور منصوبے کے مکمل ہونے میں پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں