گرمی میں عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں ، حنیف طیب

گرمی میں عوام احتیاطی  تدابیر اپنائیں ، حنیف طیب

کراچی (این این آئی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حنیف طیب نے محکمہ موسمیات کی جانب سے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے طبی ماہرین کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں موسمی حالات کے پیش نظربلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اگر کسی کام کے لیے باہر جانا ناگزیر ہو تو اپنے سر اور گردن کو گیلے کپڑے ، تولیے یا ٹوپی سے ڈھانپ کر رکھیں تاکہ سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچا جا سکے پانی کا استعمال عام دنوں کی نسبت بڑھا دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں