امریکی قونصل جنرل کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

امریکی قونصل جنرل کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی(اے پی پی)کراچی میں تعینات امریکہ کے قونصل جنرل چارلس گڈمین نے اسپیشل سکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے یونٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کی اور ایس ایس یو کی جانب سے اعلی آپریشنل معیار برقرار رکھنے ، موثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے جاری کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ قونصل جنرل کو کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی کی جانب سے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ایس ایس یو پاکستان کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس یونٹ ہے ۔ یونٹ کے کمانڈوز جدید تکنیکس اور اسلحہ سے لیس، اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ چارلس گڈمین نے ایس ایس یو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قونصل جنرل نے امریکی قونصل خانہ کراچی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں فارنرز سکیورٹی سیل کے افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں