تاجر پریشان، عیدالاضحیٰ پرلاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کا مطالبہ
اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کاروبار کی بندش، تاجروں کادیوالیہ، مرکزی تنظیم تاجرانعید قربان کیلئے خریدا اسٹاک فروخت نہیں ہو پارہا،کامران میمن، پریس کانفرنس
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)تاجر معاشی طور پر پریشان ہے یں، عیدالاضحی کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کامران میمن کا ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نام پر کاروباروں کی بندش نے تاجروں کا معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے ، تاجروں کا عید قربان کے لیے خریدا گیا اسٹاک فروخت نہیں ہو پارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ معیشت کے لیے زہر قاتل ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسیاں تاجروں کے لیے شدید مشکلات پیدا کررہی ہیں، تاجر عید قربان کے لیے بھاری سرمایہ کاری کرتے ہیں، یہی صورتحال رہی تو ہزاروں چھوٹے تاجر مالی تباہی کا شکار ہو جائیں گے ۔ پریس کانفرنس سے دیگر عہدیداروں عبدالخالق ملک، حاجی عبدالحق چوہان، سلمان میمن، امتیاز قائم خانی، ایڈووکیٹ راجہ تنویر بشیر الٰہی محمدی اور دیگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اس تمام صورتحال پر نوٹس لیں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے مہنگی بجلی، بلوں میں اضافی ٹیکسز، میٹر رینٹ اور ڈیٹکشن نے تاجروں کو بے حال کردیا ہے ، اس تمام صورتحال میں تاجروں کو اپنے کاروبار کو جاری رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کو فوری ختم اور تاجروں کو ریلیف دیا جائے ۔