احسن ناغڑ کی قیادت میں وفد کی حیسکو چیف سے ملاقات، مسائل بتائے

احسن ناغڑ کی قیادت میں وفد کی حیسکو چیف سے ملاقات، مسائل بتائے

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ کی قیادت میں ایک وفد نے حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اﷲ ڈائری سے تفصیلی ملاقات کی۔

 جس میں حیسکو صارفین کو درپیش مسائل، بجلی کے نظام میں بہتری اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اور بتایا کہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری سرگرمیاں، تعلیمی امور اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر حیسکو چیف فیض اﷲ ڈائری نے وفد کی تجاویز اور عوامی مسائل کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حیسکو کی جانب سے بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں