کلفٹن پارک میں کمرشل سرگرمیوں پرچیف سیکریٹری ودیگر سے رپورٹ طلب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن بلاک 5 میں واقع پارک میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ، میئر ، ڈی جی پارکس اور دیگر حکام سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ عدالت 2011 میں پارک میں کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے اور اسے علاقہ مکینوں کے لیے کھولنے کا حکم دے چکی ہے تاہم عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔عدالت نے خبردار کیا کہ اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو متعلقہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔