خانپورمہر:سولر پلیٹ میں آگ بھڑکنے سے 10 گھر خاکستر
70من گندم، موٹر سائیکلیں، 2 گائے اور قربانی کے 10 بکرے بھی جل گئےعلاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا
خانپورمہر (نمائندہ دنیا) خانپور مہر کے گاؤں لنڈی ٹوڑی میں مبینہ طور پر سولر پلیٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے گبول برادری کے 10 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں ارشاد گبول، انور گبول، رسول بخش گبول اور منظور احمد گبول سمیت کئی افراد کے گھر جل کر خاک ہوگئے ۔ آگ لگنے کے باعث گھروں میں موجود سامان، گھریلو اشیا، 70 من گندم، موٹر سائیکلیں، 2 گائے اور 10 قربانی کے بکرے بھی جل گئے ، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ سولر پلیٹ کو قرار دیا جارہا ہے ، تاہم حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ متاثرہ خاندانوں نے ڈی سی گھوٹکی، ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ انہیں مالی امداد اور فوری سہولتیں فراہم کی جائیں۔