اندرون سندھ:پولیس کارروائیوں میں 65 منشیات فروش گرفتار
آئس،ویڈ،شراب،چرس، انڈین گٹکے ،موٹرسائیکلوں، اسلحے ، رقم سمیت دیگر اشیا برآمد گرفتار ملزموں میں اشتہاری،مطلوب بھی شامل،2 منشیات فروشوں نے سرنڈرکردیا
حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد ، سانگھڑ ، جھڈو (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) اندرون سندھ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 65 ملزم گرفتار، آئس، ویڈ، شراب، چرس، انڈین گٹکے ،موٹرسائیکلوں، اسلحے ، رقم سمیت دیگر اشیا برآمدکرلی گئیں۔ حیدرآباد پولیس نے 9 ملزموں منشیات سپلائر سلمان شوکت ، 1 لاکھ روپے نقد،غلام علی قمبرانی، انس پنہور ،غلام علی، ذوالفقار آرائیں، اسماعیل قریشی، سجاد علی چانڈیو، جنید راجپوت، مزمل عالمانی اور امجد پٹھان کو گرفتار کرکے ویڈ، ایک لاکھ روپے ، اسلحہ، چرس اور شراب سمیت دیگر اشیا برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ لاڑکانہ پولیس نے 11 ملزموں کو بابرہ جاگیرانی قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم عبدالرحیم جاگیرانی،عبدالحق بگھیو ،مطلوب ملزموں ابرار اور حسنین ڈیتھو، شاہد کوڈرانی،اعجاز ٹگڑ، اشتہاری اکرم سیہڑو، سنگین مقدمات میں ملوث نعمان اور ابرار، خاتون ملزمہ(ر۔ا)کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، سیکڑوں لٹر غیرقانونی پٹرول، چنگچی رکشہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ جبکہ 2 منشیات فروشوں نے متعلقہ عدالتوں میں سرنڈر کردیا۔ سکھر پولیس نے آئی آر لسٹڈ 3 منشیات فروشوں شفقت عرف شفوں چاچڑ ،رام کمار اور بیشام لال کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس، ضمیر منگی، کے قبضے سے 3، عنایت اللہ شیخ سے 4 شراب کی بوتلیں، جبکہ سکھر پولیس نے دوران گشت ایک ملزم رمیش کمار کو گرفتار کر کے 1170 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جیکب آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزموں حاکم شاہ، حفیظ لاشاری، زبیر پنہور، خان محمد لغاری اور مشتاق لغاری کو گرفتار کر کے 5 کلو 50 گرام چرس برآمد کرلی۔ سانگھڑ پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیوں کے دوران 23 منشیات فروشوں سمیت 34 ملزموں کو گرفتار کر کے گٹکے کی ہزاروں پڑیاں، چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ جبکہ پولیس نے دیسی شراب تیار کرنے والی بھٹیاں بھی مسمار کر دیں۔ جھڈو پولیس نے بھاری مقدار میں مضر صحت انڈین گٹکا برآمد کرلیا، جبکہ ملزم فرار ہوگئے ۔