خان واہن میں مذہبی کشیدگی نے پھر سر اٹھا لیا،3 افراد زخمی

خان واہن میں مذہبی کشیدگی نے پھر سر اٹھا لیا،3 افراد زخمی

محراب پور (نمائندہ دنیا) خان واہن میں مذہبی کشیدگی نے پھر سر اٹھا لیا، حملے میں متعدد افراد زخمی۔ خان واہن تھانے کی حدود ملاح محلہ میں کافی عرصہ سے مذہبی کشیدگی چلی آ رہی ہے ۔

 اسی حوالے سے ایک گروپ کے افراد نے حملہ کرکے صحافی اللہ بخش کوندر، عباس کوندر اور بشارت رسول کوندر کو زخمی کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے ڈنڈوں سے دکان پر حملہ کیا اور تینوں کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔ دریں اثنا حملے کے خلاف خان واہن تھانے سے عیدگاہ چوک تک دلمراد وگھیو، عبدالجلیل تنیو اور علی حیدر تنیو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس سے دکانیں اور کاروباری مرکز بند ہوگئے ۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے ، حملے میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ ایس ایچ او خان واہن کے مطابق حملے میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں