ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ، 2ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ، 2ملزمان گرفتار

کراچی (اے پی پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کمرشل بینک سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مارکرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیصل ابو بکر اور علی رضا شامل ہیں جن سے ابتدائی تحقیقات میں تقریبا ایک ارب ڈالر کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ سامنے آیا ہے جبکہ ملزمان 4 سال سے مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے ٹرانزیکشنز کے بینیفیشریز اور سہولت کاروں کی شناخت کیلئے تفتیش کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں