غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز کی دو مختلف کارروائیاں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادی کارروائیوں میں دو مسافروں سے مجموعی طور پر 55892 امریکی ڈالر برآمد انٹرنیشنل ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز عملے نے ایک مرد مسافر کو حراست میں لیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق مسافر نجی ائیر لائن کے ذریعے تھائی لینڈ جارہا تھا مسافر کے سامان اور شولڈر بیگز کی تلاشی لینے پر 31,000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ،دوسری کارروائی میں خاتون مسافر کو حراست میں لیا گیا مسافر خاتون نجی ائیر لائن کے ذریعے یو کے جارہی تھی، سامان سے مختلف مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جو مجموعی طور پر 24,892 امریکی ڈالر کے مساوی تھی۔