گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ رسالہ پولیس کی کارروائی، 4 روز قبل گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار،ملزمہ سے مسروقہ 6 تولہ سونا برآمد کرلیا گیا۔
ملزمہ کی شناخت آصفہ کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمہ نے 12 جون کو گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہوئے 20 تولہ سونا چوری کیا تھا،واردات کا مقدمہ تھانہ رسالہ میں درج ہوا تھا، ملزمہ نے سونا چوری کرکے سونے کا ایک سیٹ 21 لاکھ 50 ہزار روپے کا حب کی طرف واقع ایک جیولر کو فروخت کیا، ملزمہ نے بعد میں دوبارہ 2 لاکھ روپے کا سونا جیولر کو فروخت کیا۔