میرپور خاص:سرسید روڈ کی بحالی ومرمت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
میرپورخاص (بیورو رپورٹ)شہر کے اہم تجارتی اور رہائشی علاقے سرسید روڈ کی بحالی اور مرمت کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔
سرسید روڈ طویل عرصے سے خستہ، گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی تھی، سڑک کی خراب صورتحال کے سبب شہریوں، تاجروں، دکانداروں اور پیدل چلنے والوں کو روزمرہ آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ عوامی شکایات اور علاقے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میئر عبدالرؤف غوری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی بحالی کے کام کا آغاز کروا دیا۔