ایس ایس پی ایسٹ کا اہم روٹس کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ
کراچی(اے پی پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے رات گئے نمائش چورنگی سمیت اہم روٹس اور مجالس کا دورہ کیااورمحرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پیر کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق اے ایس پی جمشید کوارٹرز اور ایس ایچ او بریگیڈ و سولجر بازار نے ایس ایس پی ایسٹ کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ایس ایس پی ایسٹ نے تمام افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے ، چاق و چوبند ڈیوٹی سر انجام دینے اور ہر مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے روٹس اور مجالس کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔