اینکر مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ محفوظ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں اینکر مرید عباس اور خضر حیات کے قتل کیس میں سات سال بعد فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 9 جولائی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
استغاثہ کے مطابق مقدمے کا مرکزی ملزم عاطف زمان اس وقت جیل میں ہے ، جبکہ شریک ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ پہلے ہی عادل زمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق 9 جولائی 2019 کو ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان نے فائرنگ کر کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹرائل شروع کیا گیا۔ مقدمہ گزشتہ سات برس سے عدالت میں زیر سماعت رہا اور اب دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔