تعلیمی بورڈز عملے کی خصوصی آئی ٹی تربیت کا فیصلہ

 تعلیمی بورڈز عملے کی خصوصی  آئی ٹی تربیت کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی)سندھ حکومت نے سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں جدید ٹیکنالوجی، ای مارکنگ، امتحانی نظام کی جدید کاری اور گورننس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 اس مقصد کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک  کے تعاون سے تعلیمی بورڈز کے عملے کو آئی ٹی ماہرین کے ذریعے خصوصی تربیت دی جائے گی، جبکہ بورڈز کو اسکینرز، کٹنگ مشینیں، سرورز اور دیگر جدید آلات بھی فراہم کیے جائیں گے . یہ فیصلہ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری جامعات محمد عباس بلوچ، انٹرمیڈیٹ، سیکنڈری اور ٹیکنیکل تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں