وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سے شکایات کا ازالہ جاری

وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سے شکایات کا ازالہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں قائم پبلک کمپلینٹ سیل کے ذریعے عوامی شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

 جہاں روزانہ کی بنیاد پر صوبائی کابینہ کے اراکین شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں مشیرِ وزیراعلیٰ سندھ برائے بین الصوبائی کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، سردار احسان الرحمان مزاری کی بھی پبلک کمپلینٹ سیل پر آمد ہوئی، جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات ٹیلی فون کالز کے ذریعے براہ راست سنیں۔ ہر شکایت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں، انتظامیہ اور اداروں کو موقع پر ہی فوری کارروائی کی واضح ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں